روڈ سیفٹی پرعمل پیراہوکرقیمتی جانوں کوحادثات سےہےبچایا جا سکتا

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)روڈ سیفٹی پر عمل پیرا ہو کر قیمتی جانوں کو حادثات سے ہےبچایا جا سکتا-تفصیلات کے مطابق نیشنل ہائی وے سعید آباد ٹول پلازہ پر موٹر وے پولیس سکرنڈ اور ہنڈا اٹلس کمپنی کے اشتراک سے روڈ سیفٹی آگاہی پروگرام کا انعقاد کیا گیا جس میں موٹرسائیکل سواروں کو ٹریفک حادثات کی روک تھام کیلئے آگاہی کے متعلق پمفلٹس اور بروشرز تقسیم کیے گئے اور تیز رفتاری, ون وے کی خلاف ورزی اور بغیر ہیلمٹ موٹرسائیکل چلانے کے نقصانات کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی-ایڈیشنل آ ئی جی آفتاب احمد پٹھان, ڈی آئی جی ملک مطلوب احمد اور سیکٹر کمانڈر سجاد حسین بھٹی سیکٹر -2 سکرنڈ کی ہدایت پر موٹروے پولیس افسران انچارج موبائل ایجوکیشن انسپیکٹر عظیم خان زرداری, آپریشن آفیسر علی اصغر خاصخیلی , پیٹرولنگ افسر عیسی خان, پیٹرولنگ افسر لیاقت علی نے کلیم اللہ شیخ ریجنل مینجر ہنڈا اٹلس کمپنی حیدرآباد کے ساتھ آگاہی پروگرام کا انعقاد کیا-مزید ان کا کہنا تھا کہ پوری دنیا میں دہشت گردی یا کسی بیماری سے اتنی اموات نہیں ہو تی جتنی روڈ حادثات کی وجہ سے خاص طور پر موٹر سائکل کے ایکسیڈنٹ سے ہوتی ہیں, جو کہ توجہ طلب مسئلہ ہے-شرکاء نے موٹروے پولیس کی جانب سے روڈ سیفٹی کے حوالے سے آگاہی پروگرام کو سراہتے ہو ئے کہا کہ اس طرح کی آگاہی پروگرام سے مفید معلومات ملی ہے , جس پر عمل پیرا ہو کر قیمتی جانوں کو حادثات سے بچایا جا سکتا ہے-

اپنا تبصرہ بھیجیں