سب انسپکٹرمحمداسماعیل خان کی رہائش گاہ پرفاتحہ خوانی کا اہتمام

ڈیرہ غازیخان(ایچ آراین ڈبلیو) گذشتہ روز اٹیک کی وجہ سے سب انسپکٹر محمد اسماعیل خان مستوئی تھانہ شاہ والی وفات پا گئے تھے آج ان کی قل خوانی ان کی رہائش گاہ پر ادا کی گئی اس موقع پر علامہ قاری غلام رسول فیضی نے اپنے نورانی بیان میں کہا کہ موت ایک حقیقت ہے موت کےلئے تیاری کرنی چاہئے ایسی تیاری کرنی چاہئے آقائے دو جہاں حضرت محمد کی سنت پر عمل کرنا ہو گا اللہ کی راہ پر خرچ کرنا ہو گا چند دن کی عارضی دنیا کےلئے ایسا نیک عمل کرنا چاہئے اللہ کی مخلوقات کو راضی کرکے جائیں جس سے ہماری بخشش ہو سکے ہر وقت مسلمان کو توبہ کرانی چاہئے مرحوم محمد اسماعیل مستوئی لوگوں سے خوش مزاجی سے ملتا تھا ان کے ایصال ثواب کےلئے سب لوگ جمع ہیں اللہ تعالیٰ ان کی بخشش فرمائے آپ لوگوں کے آمین کی وجہ سے ہم سب کی بخشش ہو سکتی ہے اس محفل میں اللہ کا نیک آدمی موجود ہو گا ان کی دعا کے صدقے ہم سب کی بخشش ہو سکتی ہے آخر میں ختم قرآن پاک کی سعادت قاری اللہ یار چشتی اور قاری محمد ساجد نے حاصل کی آخر میں مرحوم کے بڑے صاحبزادے محمد اسحاق مستوئی ،محمد اشفاق اسماعیل مستوئی ، محمد طلحہٰ خان مستوئی ، حمزہ خان مستوئی کی دستار بندی سردار ثناءاللہ خان مستوئی اور ملازم حسین خان مستوئی نے کی قل خوانی میں شرکت کرنے والوں میں ملازم حسین خان مستوئی سابق چیئر مین سعید احمد خان لسکانی ، ظفر مجید خان مستوئی ، چوہدری محمد رضوان ، فضل حسین مستوئی ، عطا محمد مستوئی ، حافظ عبدالرشید مستوئی ، عطاءاللہ خان کھلول ، ریاض حسین مستوئی ، محمد نواز حسین مستوئی ، محمد رمضان خان مستوئی ، عبدالرحکیم لغاری ، محمد نواز خان گورمانی ، قاسم خان گورمانی ، غلام عباس ملانہ ، محمدبخش خان کھلول ، محمد بلال مستوئی ، عبدالعزیز مستوئی ، محمد نذیر خان مستوئی ، رب نواز خان چانڈیہ ، در محمد خان جتوئی ، محمد سلیم خان کھوسہ سب انسپکٹر ، اللہ ڈیوایا مستوئی کے علاوہ کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی-

اپنا تبصرہ بھیجیں