کے الیکٹرک نے گورنمنٹ لیگل اسٹریٹ لائٹ کے تارنکال کرپھینک دیئے

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)کراچی کے علاقے فیڈرل بی ایریا بلاک 1 شریف آباد عثمان میموریل میموریل کے عقب اختر سلطان پی ایم ٹی پر پرکے الیکٹرک کی گاڑی نمبر KT-1539 کی اختر سلطان پی ایم ٹی پر غنڈہ گردی گورنمنٹ لیگل اسٹریٹ لائٹ کے تار نکال کر پھینک دیے اور علاقہ مکینوں نے اپیل کی توڑے گئےتارنہیں جوڑنےسےصاف انکارکردیا۔رات ہوتے ہی علاقہ تاریکی میں ڈوب جائے گا اور علاقے میں ہونے والے تمام حادثات کی ذمہ دار کے الیکٹرک ہوگی اور علاقے میں لوٹ مار کی واردات میں اضافہ ہوجائے گا۔علاقہ سے سو فیصد بل کی ادائیگی کیجاتی ہےاور اسٹار کنزیومرز ہے اعلیٰ حکام سے درخواست ہے کہ جلد سے جلد اسٹریٹ لائٹ کے توڑے ہوئے تار جوڑے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں