بنی گالا اراضی کیس، غیر قانونی تعمیرات کے حوالے سے ادارے خود فیصلہ کریں، سپریم کورٹ

اسلام آباد (ایچ آر این ڈبلیو) سپریم کورٹ نے بنی گالہ اراضی کیس میں کہا ہے کہ ایک گھر گرانا ہے تو تمام غیر قانونی تعمیرات گرانا ہوں گی۔ بنی گالہ اراضی کیس کی سماعت سپریم کورٹ میں ہوئی۔ اس موقع پر سی ڈی اے حکام کی جانب سے عمران خان کا گھر غیر قانونی قرار دینے پر کپتان سے جواب طلب کرنے کی وضاحت کی۔جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس دیئے کہ اگر بنی گالہ میں ایک غیر قانونی گھر گرانا ہے تو تمام غیر قانونی تعمیرات گرانا ہوں گی، یہ عدالت کا کام نہیں کہ ہزاروں گھروں کو گرانے کا حکم دے، ادارے اس حوالے سے خود فیصلہ کریں۔ عدالت نے اٹارنی جنرل سمیت دیگر فریقین کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے کیس کی سماعت 3 ہفتے کے لئے ملتوی کردی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں