پاکستان کوسٹ گارڈکی کارروائی،18ہزارلیٹرایرانی ڈیزل برآمد

حب(ایچ آراین ڈبلیو) پاکستان کوسٹ گارڈزکی اسمگلنگ کے خلاف مختلف کاروائیاں۔ حب بوندے واری کے علاقے سے18 ہزار لیٹرایرانی ڈیزل اور 4بیرل انجن آ ئل برآمد 4 افرادگرفتار موٹرسائیکل اور آ ئل ٹینکر تحویل میں لے لیا۔ناکہ کھاری مسافر کوچ میں سوارمسافر سے1.45 کلوگرام چرس برآ مد اسمگلر گرفتار۔ ناکہ کھاری آ ئل ٹینکر سے15ہزار لیٹرایرانی ڈیزل برآمد اسمگلر گرفتار۔ناکہ کھاری اورسپر ہائی وے دوران چیکنگ 23ہزار کلو گرام چھالیہ4267 کلو گرام غیر ملکی کپڑا اورمتفرق اشیاء برآمد۔منشیات چھالیہ4عدد ٹرک آ ئل ٹینکر اور10افراد کوتحویل میں لے کر مزید قانونی کارروائی جاری-پکڑی جانے والی منشیات،چھالیہ ا ور متفرق اشیاء کی مالیت تقریباً 7کروڑ روپے کے لگ بھگ ہے-

اپنا تبصرہ بھیجیں