شرافی گوٹھ،منشیات فروش ملزمان گرفتار،122گرام ہیرؤئن برآمد

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)شرافی گوٹھ سےپولیس کوانتہائی مطلوب منشیات فروش ملزمان گرفتار۔پولیس نے انٹیلیجنس اطلاعات پر نیک محمد گوٹھ میں ٹارگیٹڈ کارروائی کی-پولیس کارروائی کے دوران ایک ملزم فرار، تلاش جاری ہے-گرفتار ملزمان سے ڈھائی کلو فائن کوالٹی چرس، 122 گرام ہیروئن اور آئس برآمدکرلی-ذرائع کے مطابق پولیس نے ملزمان یے قبضے سے منشیات کی فروخت سے حاصل 24400 نقد رقم بھی تحویل میں لے لی-گرفتار ملزمان ضلع ملیر سمیت شہر کے دیگر علاقوں میں منشیات کی خرید و فروخت میں ملوث تھے۔گرفتار ملزمان عادی مجرم ہیں اور منشیات کے متعدد مقدمات میں گرفتار ہو کر جیل جا چکے ہیں۔گرفتار ملزمان کیخلاف مقد۔ہ درج کر لیا گیا۔گرفتار ملزمان کے دیگر ساتھیوں کے متعلق پوچھ گچھ جاری ہے۔گرفتار ملزمان میں عزیر جان، وارث اور مظہر شامل ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں