03مجرمان اشتہاری،سہولت کاروں سمیت 14افراد گرفتار

مردان(ایچ آراین ڈبلیو)پولیس کاجرائم پیشہ عناصرکیخلاف ضلع بھر میں کارروائیاں جاری۔تھانہ شہباز گڑھی پولیس کا کریک ڈاؤن، 03مجرمان اشتہاری، جرائم پیشہ عناصر کے 02سہولت کاروں سمیت 14مشتبہ افرادگرفتار،اسلحہ برآمد۔تفصیلات کے مطابق ڈی پی او ڈاکٹر زاہد اللہ کا جرائم پیشہ عناصر کیخلاف جاری واضح احکامات کے پیش نظر سرکل ایس ڈی پی او عدنان اعظم کی نگرانی اور ایس ایچ اوولایت شاہ خان کی قیادت میں تھانہ شہباز گڑھی پولیس نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے سنگین مقدمات میں مطلوب 03مجرمان اشتہاری، جرائم پیشہ عناصر کے02سہولت کاروں اور14مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا۔گرفتار عناصر کے قبضے سے 03 کلاشنکوف،03پستول اور89کارتوس بھی برآمدکیے گئےجبکہ ناقص سیکورٹی انتظامات پر 03 افراد کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی گئی۔ناکہ بندی کے دوران پولیس نے 09مشتبہ افراد کو دفعہ107/151 اور05افراد کو 55/109کے تحت گرفتار کیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں