لیاری گینگ وار کے بدنام زمانہ منشیات کے اڈے پرچھاپہ،ملزم گرفتار

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)بغدادی پولیس کا لیاری گینگ وار کے بدنامہ زمانہ سرغنہ زاہد لاڈلا گروپ کے منشیات کےاڈے پر چھاپہ۔ بغدادی کے علاقہ پھول پتی لائن نزد فٹبال گرائونڈ پر واقع منشیات کے اڈے پرچھاپہ ایک ملزم گرفتار-گرفتارملزم سے(1840) گرام چرس برآمد گرفتار ملزم کا نام عبدالرؤف ہے- منشیات کےاڈے سےزرفروختگی رقم (1930) ایک موٹر سائیکل اور ہیروین ، کرسٹال ، آئس فروخت کرنے والا سامان بڑی مقدار میں قبضہ پولیس میں لیا گیا-ابتدائی تفتیش سے پتہ چلا کہ یہ ملزم پہلے بھی کئی وارداتوں میں ملوث ہے اور اسکے خلاف کئی مقدمات مختلف تھانہ جات میں درج ہیں۔1. مقدمہ الزام نمبر 320/18 بجرم دفعہ 6/9C تھانہ بغدادی،2. مقدمہ الزام نمبر 341/18 بجرم دفعہ 6/9B تھانہ بغدادی،3. مقدمہ الزام نمبر 181/17 بجرم دفعہ 6/9B تھانہ بغدادی،4. مقدمہ الزام نمبر 172/20 بجرم دفعہ 6/9C تھانہ بغدادی،5. مقدمہ الزام نمبر 117/18 بجرم دفعہ 6/9B تھانہ کلری،6. مقدمہ الزام نمبر 147/17 بجرم دفعہ 6/9A تھانہ چاکیواڑہ-ملزم بالا مقدمہ الزام نمبر 341/18 بجرم دفعہ 6/9B تھانہ بغدادی میں عدالت سے مفرور بھی ہے۔گرفتار ملزم کے خلاف مقدمہ الزام نمبر 396/2020 بجرم دفعہ 6/9C ت پ درج ، مذید تفتیش جاری ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں