جی سی ٹی جیسے فلاحی اداروں کی معاونت کریں گے،عمران اسماعیل

کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) گورنر سندھ عمران اسماعیل نے پسماندہ علاقوں میں گرین کریسنٹ ٹرسٹ کی کوششوں سے ڈیڑھ سو فلاحی اسکولوں کے نیٹ ورک کا قیام خوش آئند قرار دے دیا۔۔گورنر ہاؤس کراچی میں گورنر سندھ عمران اسماعیل سے گرین کریسنٹ ٹرسٹ (جی سی ٹی) کے پانچ رکنی وفد نے ملاقات کی۔۔۔ اس موقع پر گورنر سندھ عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت جی سی ٹی جیسے فلاحی اداروں کی بھرپور معاونت کرے گی ۔ذاتی طور پر فلاحی اداروں کی مشکلات کو کم کرنے کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کروں گا۔۔۔

اپنا تبصرہ بھیجیں