موٹر سائیکل کی پیدل جاتے شخص کو ٹکر، 3 افراد زخمی

پل جوڑیاں(ایچ آراین ڈبلیو)قومی شاہراھ پل جوڑیاں پر موٹر سائیکل کی پیدل جاتے شخص کو ٹکر، 3 افراد زخمی، ہسپتال منتقل۔ریسکیو 1122 کالر کےمطابق قومی شاہراھ پل جوڑیاں کےپاس موٹر سائیکل بے قابو ہو کر پیدل جاتے شخص سے ٹکرا گیا۔ حادثہ کے نتیجے میں موٹر سائیکل پر سوار سمیت 3 افراد زخمی ہو گئے۔ اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 رینالہ خورد کی ایمبولینس فوری طور پر جائے حادثہ پر پہنچ گئیں ۔ریسکیو ٹیم نے زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرتے ہوئے ڈی ایچ کیو سٹی ہسپتال منتقل کر دیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں