ڈولفن سکواڈ نے بچہ چھیننے کی کوشش ناکام بنادی

لاہور(ایچ آراین ڈبلیو)ڈولفن سکواڈ نے بچہ چھیننے کی کوشش ناکام بنادی۔ملزم نے شالیمار بازار سے ماں کا 3سالہ لخت جگر چھین لیا تھا-ملزم نے سر بازار خاتون سے زبردستی بچہ چھین کر فرار ہونے کی کوشش کی۔ماں کی چیخ و پکار نے پٹرولنگ پر مامور ڈولفن ٹیم کو آگاہ کیا۔ڈولفن نے تعاقب کے بعد ملزم کوراؤنڈ اپ کرکےآیان کوبحفاظت تحویل میں لےلیا۔ملزم افتخار کریمنل ریکارڈ کا حامل ہے،تھانہ شالیمار کے حوالے کردیا-ابتدائی معلومات کے مطابق ملزم کا عورت کے ساتھ کوئی رشتہ نہیں ہے-

اپنا تبصرہ بھیجیں