لانڈھی چراغ ہوٹل،واٹربورڈ کیخلاف علاقہ مکین سراپااحتجاج

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)واٹر بورڈ کی نااہلی پر لانڈھی کی عوام کا صبر کا پیمانہ لبریز ہوگیا مین چراغ ہوٹل روڈ کو ٹائر جلا کر بلاک کردیا واٹر بورڈ کیخلاف احتجاجی مظاہرہ ٹریفک کی آمدورفت متاثر عوام میں مرد خواتین بچے بوڑھے شامل تھے مظاہرین میں موجود خواتین کا کہنا تھا عرصہ چار سال سے واٹر بورڈ نے لانڈھی کی عوام کو پانی جیسی نعمت سے محروم رکھا گیا خواتین کا مزید کہنا کے تھا کہ علاقے میں ہونے والی اموات میں میت کو غسل دینے کے لئے بھی دشواری کا سامنہ ہے کیا بغیر غسل کے میت کی تدفین کی جائے اس مہنگائی کے دور میں عرصہ 4سال سے پانی ٹینکر خرید کر استعمال کرتے آئے ہیں غریب آدمی کہاں جائے ارباب اختیار خدارا نظر ثانی کریں گزشتہ سالوں سے ڈپٹی کمشنرواٹر بورڈ میں کئی درخواست جمع کرائی گئیں پرکوئی شنوائی نہیں ہوئی عوام کے جزبات سےنہ کھیلیں ورنہ واٹربورڈ کیخلاف کراچی پریس کلب کےآگےدھرنادیتےہوئےبھوک ہرتال کرینگے۔ایس ایچ او لانڈھی نے عوام کا موقف سننے کے عوام اپنے ہمراہ واٹر بورڈ کے آفس لے جانے کہا میرے ساتھ چلیں میری گاڑی میں بیٹھ کر وہاں احتجاج کریں ہم آپ کے ساتھ پر یہ ہنگامہ آرائی نہ کریں قانون کو اپنے ہاتھ میں نہ لیں ورنہ سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی ایس ایچ او لانڈھی نسرت شیخ نےعوام کو یقین دھانی کراتے ہوئے روڈ ٹریفک کی آمدو رفت کو بحال کردیا-

اپنا تبصرہ بھیجیں