ایک ہی روز میں پی پی کے3رہنماؤں نےنیب کراچی کےدفتر میں بیانات ریکارڈ

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)قومی احتساب بیورو(نیب) میں پیپلزپارٹی کے رہنماؤں کیخلاف کیس میں پیش رفت ہوئی ہے۔ آغا سراج درانی،شرجیل میمن اور نبیل گبول نےنیب کےسوالوں کےجوابات دیے۔تفصیلات کےمطابق ایک ہی روز میں پی پی کے3رہنماؤں نےنیب کراچی کےدفتر میں بیانات ریکارڈ کرائے۔ آغا سراج درانی، شرجیل میمن اور نبیل گبول نے نیب کے سوالوں کے جوابات دیے۔ سراج درانی سے نیب ٹیم نے سب سے زیادہ 2گھنٹے تک سوالات کیے، تحقیقاتی ٹیم نے سراج درانی کو30سوالوں پر مشتمل سوال نامہ بھی دے دیا۔ایک نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق نبیل گبول سے لیاری یونیورسٹی کے حوالے سے سوالات کیے گئے جس پر انہوں نے جوابات دیے۔خیال رہے کہ نیب پی پی کے تینوں رہنماؤں سے مختلف کیسز میں تحقیقات کررہا ہے۔ محکمہ اطلاعات کیس میں وزیراعلیٰ نیب دفتر میں 2ماہ قبل پیش ہوچکے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں