میٹھادر پولیس نے جیو نیوز پر حملے کا مقدمہ دہشتگردی ایکٹ تحت درج کرلیا

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)میٹھادر پولیس نے جیو نیوز پر حملے کا مقدمہ دہشتگردی ایکٹ تحت درج کرلیا-مقدمہ میں مشتاق سرکی گروپ کے 13 ملزمان کو گرفتار ظاہر کیا گیا ہے-مقدمہ میں مشتاق سرکی سمیت ڈیڑھ سے دو سو افراد کو مفرور قرار دیا گیا ہے-مقدمہ جیو جنگ کے سیکیورٹی سپروائزر کی مدعیت میں درج کیا گیا-مدعی نے موقف اختیار کیا ہے کہ کراچی یونین آف جرنلسٹ کے رہنما مشتاق سرکی کی سربراہی میں حملہ کیا گیا-زبردستی داخل ہونے والے ملزمان نے دفتر میں توڑپھوڑ کی-ملزمان نے سیکیورٹی عملے کو یرغمال بنایا اور تشدد کا نشانہ بنایا-ملزمان نے جیو بندکرانے اور مالکان اور ملازمیں کو قتل کرنے کی دھمکیاں دیں-ملزمان زبردستی سیڑھیوں سے بالائی منزل جانے کی کوشش کرتے اور لڑتے رہے-پولیس کو اطلاع کی گئی اور پولیس پہنچی تو پولیس سے بھی مڈبھیڑ کی گئی-پولیس نے موقع سے مشتاق سرکی گروپ کے 13 ملزمان گرفتار کیے جب کہ باقی فرار ہوگے-مقدمہ نمنر70/21 میں دہشتگردی کی دفعہ 7ATA کے ساتھ قتل کی دھمکی اور ہنگامہ آرائی سمیت نقصان کرنے کی دفعات لگائی گئی-

اپنا تبصرہ بھیجیں