عمران خان اسٹبلشمنٹ اور سیاسی جماعتوں سے مذاکرات کے لئے رضامند ہو گئے

اسلام آباد (ایچ آراین ڈبلیو) پاکستان تحریک انصاف اسٹبلشمنٹ اور سیاسی جماعتوں کے ساتھ مذاکرات کے لئے تیار،عمران خان نے مذاکرات کی اجازت دے دی، عمران خان کا کہنا ہے کہ مذاکرات آئین و قانون کے مطابق ہونے چاہئیے، مذاکرات سے پہلے ٹی او آرز طے کئے جائیں گے، شبلی فراز نے بھی عمران خان کی جانب سے مذاکرات پر آمادگی کی تصدیق کر دی،