حکومت کوبلیک میل کرنیکی منظم کوشش ناکام،پولیس کوخراج تحسین

اسلام آباد(ایچ آراین ڈبلیو)وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ حکومت کو بلیک میل کرنے کی منظم کوشش کو پولیس نے روکا۔عمران خان نےٹویٹ کرتے ہوئے پولیس فورس کو خراج تحسین پیش کیا۔وزیراعظم نے کہا کہ حکومت کو بلیک میل کرنے اور ملک میں انتشار پھیلانے کی منظم کوشش کوپولیس نےروکا،اس دوران 4 پولیس اہلکار شہیداور600سےزائد زخمی ہوئے۔ایک نجی ٹی وی کی رپورٹ کےمطابق وزیراعظم نے مزید کہا کہ ہماری قوم ان پولیس ہیروز کی مقروض ہے، حکومت شہداء کے اہلخانہ کی مکمل ذمہ داری لے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں