زیراعظم کوسوچناچاہیےکہ وزیرخزانہ بدلنےسےفرق نہیں پڑیگا،ترجمان سندھ حکومت

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)ترجمان سندھ حکومت نے وفاقی کابینہ میں کی جانے والی تبدیلیوں ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم کو سوچنا چاہیے کہ وزیر خزانہ بدلنے سےفرق نہیں پڑیگا، شایداب وزیراعظم تبدیل کرنےکی ضرورت ہے۔تفصیلات کے مطابق کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب نے وزیراعظم کے دورہ سندھ پر کڑی تنقید کی اور کہا کہ ہر سال رمضان المبارک میں وزیراعظم کی سندھ میں دلچسپی ہو جاتی ہے، یہ رمضان میں کراچی آتے ہیں اور اپنے اسپتال کیلئے چندہ مانگ کر چلے جاتے ہیں، آج بھی گورنر ہاؤس میں تقریب ہوگی، شوکت خانم ہسپتال کیلئے فنڈ ریزنگ کر کے چلے جائیں گے۔اس ضمن میں مرتضیٰ وہاب نے ماضی کا تذکرہ کرتےہوئے کہا کہ وزیراعظم ستمبر2020میں کراچی تشریف لاتےہیں، جہاں وہ کراچی والوں کےلئے 1100 ارب کا اعلان کرتے ہیں، آج کراچی والےایک بار پھر منتظرہیں کہ وہ پیسےکہاں ہیں؟ کراچی والےدیکھ رہےہیں کہ کیا کام ہوئےکیا ڈیولپمنٹ ہوئیں؟ایک نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق 50لاکھ گھر1کروڑ نوکریاں دینی تھیں مگر کوئی ایک وعدہ بھی پورا نہ ہوسکا، وزیراعظم اعلانات کرتے ہیں لیکن وعدے وفا نہیں ہوتے، ا ن سے تو ماضی کے منصوبے مکمل نہیں ہو رہے، اسی لئے آج سے کپتان کا نیا نام اعلان خان تجویز کرنا چاہوں گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں