سوشل میڈیا کی خبر پر ایس ایس پی حیدرآباد کا فوری ایکشن

حیدرآباد(ایچ آراین ڈبلیو)آج سوشل میڈیا پر نسیم نگر کی حدود میں ملا رفیق نامی ٹرانسپورٹر کی ویڈیو وائرل ہوئی جو حکومتی احکامات کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پولیس اور وہاں موجود نجی چینل کے صحافی کو دھمکیاں دے رہا ہے۔ ایس ایس پی حیدرآباد نے اس واقع کا فوری نوٹس لیتے ہوئے واقع میں ملوث ٹرانسپورٹر کی گرفتاری کا حکم جاری کردیا جس پر نسیم نگر پولیس نے عمل کرتے ہوئے اس واقع میں ملوث ملا رفیق کو گرفتار کرکے ملزم کے خلاف مقدمہ نمبر 94/2021 زیر دفعہ 506/2 تعزیرات پاکستان کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا-

اپنا تبصرہ بھیجیں