چیئرمین کورنگی ٹاؤن کی کلک کے منیجر ٹیکنیکل سے ملاقات

کراچی (ایچ آر این ڈبلیو)چیئرمین کورنگی ٹاؤن محمد نعیم شیخ اور چیئرمین لانڈھی ٹاؤن جمیل خان کی (CLICK) کے مینیجر ٹیکنیکل عظمت فہیم خان کی زیر قیادت آئے گئے وفد سے ملاقات، ملاقات میں وائس چیئرمین کورنگی ٹاؤن زرین اعوان ، سید احسن عابدی ، سید عبدالنعیم ، سماجی شخصیت محمد رفعت ، ٹی ایم سی کے ڈپٹی ڈائریکٹر ٹیکسز وقاص احمد ، اے ای ای B&R اقبال سغیر ، سب انجینئرنگ عامر احمد و دیگر بھی موجود تھے، ملاقات میں ( CLICK ) کے وفد کی جانب سے ضلع کورنگی میں جاری ڈیویلپمنٹ پروجیکٹس کے حوالے سے بریفنگ دی گئی اور مزید بہتر کرنے کے حوالے سے تجاوزات پیش کی گئی، چیئرمین کورنگی ٹاؤن محمد نعیم شیخ نے ترقیاتی منصوبوں کو حوالے سے ٹی ایم سی کی جانب سے ہر طرح کے تعاون کی یقین دھانی کرائی