سابق سیکرٹری لینڈ یوٹیلائزیشن غلام مصطفی پُھل کے خلاف ریفرنس

کراچی (ایچ آر این ڈبلیو) عدالت میں سابق سیکرٹری لینڈ یوٹیلائزیشن غلام مصطفی پُھل کے خلاف ریفرنس کی سماعت ہوئی۔ ریفرنس میں فرد جرم کی کاروائی ایک بار پھر مؤخر کردی گئی۔ شریک ملزم غلام حیدر چانڈیو کی عدم حاضری کے باعث فرد جرم عائد نہیں کی جاسکی۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر تمام ملزمان کو اضری یقینی بنانے کا حکم دیتے ہوئے سماعت 18 مئی تک ملتوی کردی۔ ریفرنس میں شامل شریک ملزمان میں قاضی جان محمد ، عبدالسبحان اور دیگر شامل ہیں۔ ملزمان کے خلاف غیر قانونی طور پر زمینوں کی الاٹمنٹ کا الزام ہے۔ نیب کا کہنا ہے کہ ملزمان کی ملی بھگت سے چار ارب سے زائد کا قومی خزانے کو نقصان پہنچا ہے .

اپنا تبصرہ بھیجیں