رینجرزاورسی ٹی ڈی کی کارروائی،چارملزمان گرفتار،اسلحہ برآمد

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)گزشتہ روز رینجرز اور CTD آپریشن II کی مین پہلوان چورنگی نزد رابعہ سٹی گلستان جوہر کے علاقہ میں اہم کارروائی،SRA کے دہشتگرد گرفتار،ہینڈ گرینیڈو اسلحہ ایمونیشن برآمد۔تفصیلات کے مطابق رینجرز اور CTD آپریشن II گارڈن کی اہم کارروائی میں پرانی گلستان جوہر کے علاقہ سے SRA کے دہشتگرد بنام،سجاد علی چنہ عرف سجاد چنہ ولد گل محمد چنہ،محسن رضاء چنہ عرف محسن چنہ ولد نیاز حسین چنہ،نوشاد علی عرف صدام ولد سکندر علی،اسلم بیگ ولد سجن خان گرفتار ملزمان کے قبضہ سے ہینڈ گرنیڈ و اسلحہ ایمونیشن برآمد ہوا ہے، ملزمان کا تعلق سندھ ریولیوشن آرمیSRA اصغرشاہ عرف سجاد شاہ گروپ سے ہے جو گروپ حال ہی میں رینجرز کی موبائلز اور چوکیوں پر ہونے والے ہینڈ گرینڈ حملہ میں ملوث ہے جسکے 13 نفردہشتگردوں کو بھیCTD آپریشن II کراچی نے گرفتارکیا تھا،ملزمان سندھ کی قوم پرست جماعتوں کے مسنگ پرسنزکے حوالے سے احتجاجی پروگراموں میں شرکت کرتے رہے ہیں۔ ملزمان نے دوران انٹیروگیشن انکشاف کیا ہے کہ مارچ 2020 ء میں نصراللہ پٹھان جمالی گوٹھ والے کو ساتھیوں کے ساتھ مل کر قتل کیا۔29 فروری 2020 ء کو سجاد شاہ و دیگر ساتھیوں کے ساتھ انسپیکٹر عامرریاض پر فائرنگ کی جس سے وہ زخمی ہوگیا تھاSRA نے اپنے فیس بک پیج پر اس حملہ کی ذمہ داری قبول کی۔ملزمان اپنے سربراہ کمانڈر SRA سندھ اصغرشاہ کی زیر کمانڈ متعدد تخریبی و دہشتگردی کارروائیوں میں ملوث ہیں، ملزمان سے تفتیش کی جارہی ہے جن سے مزید اہم انکشافات متوقع ہیں ۔ملزمان کی گرفتار میں پہلوان چورنگی نزد رابعہ سٹی گلستان جو ہر کراچی سے عمل میں لائی گئی ہے۔ ملزمان تھانہ CTD کراچی کے ذیل مقدمات میں ملوث ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں