اے وی ایل سی کی موٹرسائیکل لفٹرزکیخلاف کارروائی،6گاڑیاں برآمد

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)اے وی ایل سی پولیس کی مو ٹر سائیکل لفٹرز کے خلاف ایک اور بھر پورکاروائی۔چھ (06) مو ٹر سا ئیکل لفٹرز ملزمان گرفتار، مختلف تھانہ جا ت کی حدود سے سرقہ شدہ چار (04) مو ٹر سائیکلیں وموٹر سائیکلوں کے متعدداسپئر پا رٹس بھی برآمد کرلئے-گرفتار ملزمان میں ارباب،فہیم، گلستان علی، رضوان، راجہ اور فائق نا ز شامل ہیں- ملزم ارباب کورٹ میں پیشی کے لئے چو ری کی موٹر سائیکل پر آیا تھا جس کو واپس جا تے ہو ئے گرفتار کیا گیا-ملزم راجہ اور ناز کباڑی کا کام کرتے ہیں اور چوری کی مو ٹر سائیکلیں خرید کر پارٹس کی صورت میں بیچ دیتے ہیں-ملزمان سے برآمد شدہ موٹرسائیکل نمبرKEG-1832 یونیک 70 تھانہ میٹھادر سے سرقہ ہے جسکا مقدمہ الزام نمبر82/2021 ہے-ملزمان سے برآمد شدہ موٹرسائیکل نمبرKLF-2736 روڈ پرنس 70 تھانہ عوامی کا لونی سے سر قہ ہے جسکا مقدمہ الزام نمبر261/2021 ہے-ملزمان سے برآمد شدہ موٹرسائیکل نمبرKBV-3992 سپر پاور 70 تھانہ زمان ٹاؤن سے سر قہ ہے جسکا مقدمہ الزام نمبر433/2021 ہے-ملزمان سے برآمد شدہ موٹرسائیکل نمبرKIZ-8471 سپر اسٹار 70 تھانہ کلفٹن سے سر قہ ہے جسکا مقدمہ الزام نمبر171/2021 ہے-ملزمان کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری او ر مزید بر آمدگی کے لئے کراچی سمیت دیگر اضلاع میں بھی چھاپے مارے جا رہے ہیں-

اپنا تبصرہ بھیجیں