موٹرسائیکل لفٹر سمیت شراب سپلائروگٹکاماواسپلائرگرفتار

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)ڈسٹرکٹ سٹی پولیس کی گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران موٹر سائیکل لفٹر سمیت شراب سپلائر اور گٹکا/ماوا سپلائر کے خلاف کاروائیاں جاری ہیں-رسالہ پولیس نے دوران گشت کاروائی کرتے ہوئے (1) موٹر سائیکل لفٹر کو گرفتار کر لیا-گرفتار ملزم کے قبضہ سے (1) چوری شدہ موٹر سائیکل برآمد کی گئی-گرفتار ملزم کا نام لال بادشاہ ولد خورشید ہے-گرفتار ملزم شہر کے مختلف علاقوں سے موٹر سائیکل چوری کیا کرتا تھا-گرفتار ملزم سے برآمدہ چوری شدہ موٹر سائیکل نمبری KFT-7971 کی ایف آئی آر نمبری 336/2021 بجرم دفعہ 381-A تھانہ کھارادر میں درج ہے-گرفتار ملزم کے خلاف مقدمہ بالا کے تحت تفتیش جاری-گرفتار ملزم کا سابقہ کریمنل ریکارڈ چیک کیا جارہا ہے, دیگر ساتھیوں کے متعلق پوچھ گچھ جاری-بغدادی پولیس نے بمقام گلی نمبر 4 عیدولین اور نواب مہابت خان جی روڈ کے قریب کاروائیاں کرتے ہوئے (1) شراب سپلائر اور (1) گٹکا/ماوا سپلائر کو گرفتار کرلیا-گرفتار ملزمان کے قبضہ سے (24) بوتلیں شراب اور (4) پیکٹ جے ایم گٹکا, (4) پیکٹ سفینہ گٹکا, (2) پیکٹ ون ٹو ون گٹکا اور (1) پیکٹ رتن گٹکا برآمد کیا گیا-گرفتار ملزمان میں گل حمید ولد ناکو عرف محمد لاکھو اور ناصر ولد صاحب زادہ شامل ہیں-گرفتار ملزمان شہر کے مختلف علاقوں میں شراب سپلائی اور گٹکا/ماوا سپلائی کیا کرتے تھے-گرفتار ملزم گل حمید کے خلاف ایف آئی آر نمبر 288/2021 بجرم دفعہ 3/4 درج-گرفےات ملزم ناصر کے خلاف ایف آئی آر نمبر 289/2021 بجرم دفعہ 8(i) گٹکا/ماوا ایکٹ درج-

اپنا تبصرہ بھیجیں