سوشل میڈیاپروائرل بائیک چورملزم کی شکایت پرکارروائی،ملزم گرفتار

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)سوشل میڈیا پر وائرل مو ٹر سا ئیکل چور ملزم کی شکا یت پر اے وی ایل سی کی کا روائی ملزم گرفتار، تین (03) سرقہ شدہ مو ٹر سا ئیکلیں بر آمد۔مورخہ 22 اپریل 2021 کو مدعی مقدمہ کا شف حسین نے اپنی مو ٹر سا ئیکل نمبر LOF-6407 ھنڈا 125 چوری ہو جا نے کی ایف آئی آر نمبر 238/2021 تھانہ سمن آباد میں درج کرائی-مو رخہ 01 مئی 2021 کو مذکورہ سرقہ شد ہ مو ٹر سائیکل مدعی مقدمہ کو دکھا ئی دی جسکو ایک شخص چلا رہا تھا اور جس کے سا تھ اس کی فیملی بھی تھی-مدعی مقدمہ کے روکنے پر مو ٹر سا ئیکل پر سوار فیملی کی خاتون نے خوب دھمکیاں دیں-مدعی نے موٹر سا ئیکل پر سوار شخص اورفیملی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کردی-اے وی ایل سی نے ملزم عا مر محمد کو گرفتار کرکے مذکو رہ مو ٹر سائیکل کے علا وہ بھی مزید دو سرقہ شدہ مو ٹر سا ئیکلیں بر آمدکر لیں-ملزم سےبرآمد شدہ موٹرسائیکل نمبرKJD-9632 سپراسٹار70 تھانہ پا پوش نگرسے سرقہ ہےجسکا مقدمہ الزام نمبر300/2020 ہے-ملزم سے برآمد شدہ موٹرسائیکل نمبرKGU-0608 سپر پا ور 70 تھانہ لیاقت آبادسے سر قہ ہے جسکا مقدمہ الزام نمبر387/2020 ہے-ملزم کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری او ر مزید بر آمدگی کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں-

اپنا تبصرہ بھیجیں