منشیات فروشوں کیخلاف کارروائیاں،5ہزارسے زائدملزمان گرفتار

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)شہر قائد میں رواں سال منشیات فروشوں کیخلاف مؤثر کارروائیاں کی گئیں جس کے نتیجے میں 5ہزرا سے زائد ملزمان گرفتار کرکے ان پر چار ہزار مقدمات درج کیے گئے۔تفصیلات کے مطابق کراچی پولیس کے سخت ایکشن کے باعث منشیات فروشوں کے پیر اکھڑنےلگے،کراچی پولیس نے رواں سال منشیات فروشوں کے خلاف کی گئی پولیس کی کارکردگی کےاعداد وشمار بتا دیے۔اس حوالے سے ایس ایس پی ملیر عرفان بہادر نے اے آروائی نیوز سے خصوصی بات چیت کی اور مزید تفصیلات سے آگاہ کیا، انہوں نے بتایا کہ ماہ جون تک 50 کروڑ روپے سے زائد کی منشیات پکڑی گئی تھی۔ایس ایس پی ملیر کے مطابق ملزمان کیخلاف کارروائیواں میں5ہزار سے زائد ملزمان کو حراست میں لیا گیا جبکہ ان کیخلاف 4ہزار سے زائد مقدمات درج کیے گئے۔ ملزمان کے قبضہ سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور منشیات برآمد کی گئی۔ایک نجی ٹی وی کی رپورٹ‌کے مطابق عرفان بہادر کا کہنا تھا کہ کارروائیوں کے دوران ہونے ولے پولیس مقابلوں میں متعدد منشیات فروش بھی ہلاک ہوئے جبکہ ملزمان کی فائرنگ سے پولیس اہلکار بھی زخمی ہوئے جنہیں طبی امداد کیلئے فوری اسپتال منتقل کیا گیا۔ایس ایس پی ملیر عرفان بہادر نے مزید بتایا کہ منشیات فروشوں کیخلاف آپریشن کے دوران ان کا نام نشان مٹانے کیلئے اڈے اور کمین گاہیں بھی مسمار کی گئیں، زیادہ تر جرائم پیشہ عناصر منشیات کے عادی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں