انویسٹی گیشن پولیس ماڈل ٹاؤن کی کارروائی،اشتہاری ملزم گرفتار

لاہور(ایچ آراین ڈبلیو)انویسٹی گیشن پولیس ماڈل ٹاؤن کی کارروائی /اشتہاری ملزم گرفتار۔ڈی آئی جی انویسٹی گیشن شارق جمال خان کی ہدایت پر اشتہاریوں کے خلاف کریک ڈاؤن۔ فراڈ کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری ملزم توقیر الحسن گرفتار-اشتہاری ملزم توقیر الحسن شہریوں کی گاڑیاں رینٹ پر لے کر رفو چکر ہو جاتا تھا-شہری صہیب کی ہنڈا سوک کار اور شہری کامران کی ہنڈا سٹی کار رینٹ پر لے کر فرار ہو گیا تھا-اشتہاری ملزم نے شہری ظفر اور شہری یسین سے رینٹ پر گاڑیاں لے کر لاکھوں روپے کا فراڈ کیا-اشتہاری ملزم توقیر الحسن عرصہ ایک سال سےلاہور پولیس کو مطلوب تھا-انچارج انویسٹیگیشن فیصل ٹاؤن محمد عاطف نے ہمراہ ٹیم اشتہاری ملزم کو گرفتار کیا-جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی-ڈی آئی جی انویسٹی گیشن لاہور شارق جمال خان کی طرف سے پولیس ٹیم کو شاباش دی-

اپنا تبصرہ بھیجیں