ٹھٹھہ پولیس کی کامیاب کارروائی،2ملزمان اسلحہ سمیت گرفتار

ٹھٹھہ(ایچ آراین ڈبلیو)ایس ایس پی ٹھٹہ ڈاکٹر محمد عمران خان کی ہدایات پر جرائم کے خلاف کاروائیاں جاری رکھتے ہوئی ٹھٹہ پولیس کی اہم کامیابی۔کرمنل گینگ بسٹ کے 2 ملزمان گرفتار ہوگئے-ذرائع کے مطابق ملزمان کے قبضے سے ایک رپیٹر، چوری شدہ موٹرسائیکل اور چوری شدہ ٹچ موبائل برآمدہوئی ہے-ایس ایچ او تھانہ دھابیجی انسپیکٹر غلام علی لاکھو بمعہ اسٹاف دوران گشت خفیہ اطلاع ملنے پر بھنبورلنک روڈ پرقریب کامیاب کارروائی کرکے2 ملزمان ارشاد ولد نظیرحسین بروہی اورجمال ولد عبدالکریم میربحر کوگرفتار کرلیا۔پولیس ذرائع کے مطابق گرفتار ملزمان کے قبضے سے جرائم میں استعمال کی گئی چوری شدہ موٹرسائیکل، ایک رپیٹر اور ایک چوری شدہ ٹچ موبائل برآمد کرکے تھانہ دھابیجی پہ الگ الگ مقدمات درج کردیے گئے ہیں۔ابتداعی تفتیش کے دوران ملزمان تھانہ دھابیجی پر رہزنی کی وارداتوں میں ملوث ہونے کا انکشاف بھی کیا ہے-

اپنا تبصرہ بھیجیں