سی آئی اے پولیس کی کارروائی،چھیکوگینگ کے 3 ملزمان گرفتار

لاہور(ایچ آراین ڈبلیو)سی آئی اے پولیس سول لائنز کی کارروائی/ڈکیت گینگ گرفتار۔ڈی آئی جی انویسٹی گیشن شارق جمال کی ہدایت پر ایس ایس پی سی آئی اے لاہورشعیب خرم جانباز کی کارروائی۔ڈکیتی اورراہزنی کی وارداتوں میں ملوث چھیکوگینگ کے3ملزمان گرفتار، ایس ایس پی سی آئی اے۔گرفتارملزمان میں گینگ کاسرغنہ شفیق عرف چھیکوساتھی مبین اورسلمان شامل ہیں-ملزمان سےلاکھوں روپے نقدی,ناجائز اسلحہ اورگولیاں برآمد کرلیں- ملزمان واردات کی نیت سے موٹرسائیکلوں پرگشت کرتے تھے- ملزمان موقع پا شریف شہریوں کولوٹ کر فرارہوجاتےتھے-پولیس ذرائع کےمطابق ملزمان کےخلاف مختلف تھانوں میں ڈکیتی اور راہزنی کےدرجنوں مقدمات ٹریس کرلئے-ڈی ایس پی سی آئی اے سول لائنز دانش آصف رانجھانےاپنی ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتارکیا-جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی-سی سی پی او لاہور غلا م محمود ڈوگر کی طرف سے ایس ایس پی سی آئی اے اور پولیس ٹیم کے لیے تعریفی اسناد کا اعلان۔

اپنا تبصرہ بھیجیں