موٹرسائیکل چورکیخلاف کارروائی،چوری میں ملوث ملزم گرفتار

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)ائیرپورٹ پولیس کی موٹرسائیکل چورکیخلاف کارروائی۔موٹرسائیکل چوری میں ملوث ملزم گرفتار۔پولیس نے بھٹائی آباد کےعلاقےمیں خفیہ اطلاع پرکارروائی کی۔گرفتار ملزم سے مسروقہ موٹرسائیکل برآمد۔ملزم سے برآمد موٹرسائیکل کچھ روز قبل ائیرپورٹ کے علاقے سے چوری کی گئی تھی۔موٹرسائیکل چوری کا مقدمہ نامعلوم ملزم کیخلاف درج کیا گیا تھا۔ملزم صداقت کو ضابطے کی کارروائی کے بعد اینٹی وھیکل لفٹنگ سیل کے حوالے کر دیا جائیگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں