کورونا کی چوتھی لہر، سول اسپتال کا عملہ وائرس سے متاثر

کراچی (ایچ آر این ڈبلیو) کورونا وائرس کی چوتھی لہر نے ڈاکٹرز سمیت طبی عملے کو لپیٹ میں لے لیا۔ سول اسپتال میں تمام او پی ڈیز سمیت سرجریز معطل کردی گئیں۔
کورونا وائرس کا پھیلاو تیزی سے جاری ہے۔ سول اسپتال میں ڈاکٹر، نرس سمیت طبی عملہ بھی کورونا وائرس سے متاثر ہوگیا۔ سول اسپتال میں او پی ڈی میں تقریبا آٹھ افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوگئے جن میں ڈاکٹرز سمیت طبی عملہ شامل ہے۔
سول اسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر نور محمد سومرو کے احکامات پر او پی ڈیز اورسرجریز معطل کردی گئی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں