امریکا نے 3ہزار فوجی افغانستان بھیجنے کا اعلان کردیا

واشنگٹن(ایچ آراین ڈبلیو)امریکا نے افغانستان سے سفارت کاروں کے انخلا کے لیے 3ہزار فوجی بھیجنے کا اعلان کردیا۔تفصیلات کے مطابق امریکی صدر جوبائیڈن نے فوجی بھیجنے کے حکم نامے پر دستخط کردیے۔ 3ہزار فوجی اہلکار افغانستان سے سفارت کاروں کے انخلا میں معاونت کریں گے۔فوج اہلکار برطانوی شہریوں کے افغانستان سے انخلا میں بھی مدد کریں گے، فوجی اہلکار 24سے48گھنٹوں کے دوران کابل ایئرپورٹ پہنچ جائیں گے۔ایک نجی ٹی وی کی رپورٹ کےمطابق ترجمان پینٹاگون جان کربی کا کہنا ہے کہ نیا مشن مکمل طور پر عارضی اور مخصوص مقصد کےلیےہے،3ہزار فوجی بھیجنے سے31اگست کے انخلا کے فیصلے پر اثر نہیں پڑے گا۔ادھر امریکی محکمہ خارجہ نے کابل میں سفارت خانے کی جگہ تبدیل کرنے کی تردید کردی۔ محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈپرائس نے کہا کہ کابل میں امریکی سفارتخانہ موجود جگہ پر ہی کام کرتا رہے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں