امریکا میں ایک بار پھر کورونا کیسز میں خطرناک حد تک اضافہ

واشنگٹن(ایچ آراین ڈبلیو)امریکا میں کورونا وائرس کی قسم ڈیلٹا کے کیسز میں خطرناک حد تک اضافہ ہوگیا، بڑھتےہوئے کورونا مریضوں کی وجہ سے اسپتالوں دباؤمزید بڑھتا جارہا ہے۔امریکا میں یومیہ کورونا کیسز رپورٹ ہونے کی شرح ایک لاکھ تک پہنچ گئی ہے، زیادہ تر کورونا کیسز ڈیلٹا ویرینٹ کے ہیں-امریکی ماہرین صحت کا بھی مزید خدشات کا اظہار کرتے ہوئے کہنا ہے کہ نئے کیسز کی تعداد یومیہ 3لاکھ تک پہنچ سکتی ہے۔ماہرین نے لوگوں کو ایک مرتبہ پھر ماسک پہننے کی سختی سے ہدایت کی ہے-

اپنا تبصرہ بھیجیں