ڈیلٹا وائرس،ویکسین کی تیسری،چوتھی اورپانچویں خوراک بھی لگوانا پڑے گی

ریاض(ایچ آراین ڈبلیو)سعودی عرب میں متعدی امراض کے ماہر ڈاکٹر علی الشہری کا کہنا ہے کہ وبا کی بدلتی صورت حال کے پیش نظر ممکن ہے ویکسین کی تیسری، چوتھی اور پھر پانچویں خوراک بھی لگوانا پڑے۔طبی ماہر نے کہا کہ مملکت میں کورونا ویکسین کی تیسری خوراک ناگزیر ہوچکی ہے، دنیا کے کئی ممالک نے تیسری ڈوز لگانا شروع کردی ہے، کورونا وائرس کی نئی قسم ڈیلٹا کے کئی کیسز ریکارڈ پر آئے ہیں، اس قسم نے متعدد ملکوں کو اپنے نشانے پر لیا اور سعودی عرب بھی انہیں میں سے ایک ہے۔ڈاکٹر علی الشہری کا ماننا ہے کہ مستقبل میں کورونا قسموں کی تعداد بڑھ سکتی ہے، اس کا بھی امکان ہے کہ ہمیں چوتھی اور پانچویں خوراک بھی لگوانی پڑ جائے-

اپنا تبصرہ بھیجیں