کابل بڑا شہرہے،طاقت کے زورپرداخل نہیں ہوں گے،طالبان

کابل(ایچ آراین ڈبلیو) طالبان نے افغانستان کے دارالحکومت کابل میں داخل ہونا شروع کردیا، ترجمان طالبان نے کہا ہے کہ کابل بڑا شہر ہے طاقت کے زور پر داخل نہیں ہوں گے۔افغانستان کی صورتحال مزید کشیدہ ہوتی جارہی ہے، 34 میں سے 21 صوبائی دارالحکومت افغان طالبان کے کنٹرول میں آچکےہیں جب کہ طالبان نے وفاقی دارالحکومت کابل میں داخل ہونا شروع کردیاہے۔افغان وزارت داخلہ ن افغان طالبان کے کابل میں داخلے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ افغان دارالحکومت میں افغان فورسز اور طالبان میں فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے۔ایک نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق افغان وزارت دفاع کا کہنا تھا کہ کابل میں سرکاری عمارتیں خالی کرا لی گئیں ہیں جب کہ امریکا نے سفارتی عملے کو کابل سے نکالنے کےلیے ہیلی کاپٹر سفارتخانے پہنچا دیا ہے۔دوسری جانب افغان طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد کا کہنا ہے کہ کابل کے راستے پُرامن طریقے سے داخل ہونے کا ارادہ ہے، کابل میں طاقت کے زور پر داخل نہیں ہوں گے۔ذبیح اللہ مجاہد نے کہا کہ کابل میں داخلے سے قبل افغان حکومت سے مذاکرات جاری ہیں تاکہ محفوظ طریقے سے حکومت کی منتقلی ہو۔ترجمان طالبان نے مزید کہا کہ کابل بڑا شہر ہے اسی لیے طاقت کے زور پر داخل نہیں ہوں گے، حکومت بات کررہے ہیں تاکہ وہ رضاکارانہ طور پر حکومت طالبان کے حوالے کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں