افغان دارالحکومت جلال آباد پر افغان طالبان نے اپنا قبضہ جمالیا

کابل(ایچ آراین ڈبلیو)افغان کاایک اور صوبائی دارالحکومت جلال آباد پر افغان طالبان نےاپنا قبضہ قائم کرلیا۔کئی برس سےخانہ جنگی کا شکار افغانستان میں غیر ملکی افواج کا انخلا ہوتے ہی افغان طالبان نے دوبارہ افغانستان پر اپنی حکومت قائم کرنے کےلیے متعدد اضلاع، شہروں و صوبائی دارالحکومتوں پرقبضےشروع کردیئے۔افغان طالبان نےایک صوبائی دارالحکومت کواپنےقبضےمیں لےلیا،صوبہ ننگرہار کے دارالحکومت جلال آباد پر بھی طالبان نے اپنا کنٹرول قائم کرلیا۔خیال رہے کہ اس سے قبل طالبان نے اشرف غنی کے آبائی صوبے لوگر کے دارالحکومت پل علم پر بھی قبضہ کرلیا تھا۔ایک نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق افغان میڈیا کا کہنا ہے کہ کابل طالبان کی پہنچ سے صرف چند کلو میٹر دور رہ گیا ہے، طالبان نے اب تک افغانستان کے 34 میں سے 21 صوبائی دارالحکومتوں پر کنٹرول حاصل کرلیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں