صدرمملکت اپنے تین روزہ دوے پر استنبول پہنچ گئے

تُرکی/استنبول(ایچ آراین ڈبلیو)صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی اپنے تین روزہ دورے پر استنبول پہنچ گئے-استنبول کے گورنر علی یرلکایا، اعلی ترکٰ حکام اور ترکی میں پاکستانی سفیرسائرس قاضی نےاتاترک ایئرپورٹ پرصدرمملکت کا استقبال کیا- صدر ڈاکٹر عارف علوی ترک صدر رجب طیب اردوان کی دعوت پر 14 سے 16 اگست تک ترکی کا دورہ کر رہے ہیں- اپنے قیام کے دوران صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی ترک صدراردگان کے ساتھ ملاقات کریں گے-دونوں صدور پاکستان نیوی کے لیے ترکی کی جانب سے تیار کی جانے والی پہلی ملجم کلاس کورویٹ کا افتتاح بھی کریں گے- دونوں ممالک کے مابین اقتصادی تعاون کے فروغ کیلئے صدر عارف علوی معروف ترک تاجروں سے ملاقات کریں گے- دونوں برادر ممالک بہترین تعلقات کے حامل ہیں، صدر علوی کا دورہ ترکی برادرانہ تعلقات کو مزید مستحکم کرے گا-

اپنا تبصرہ بھیجیں