ایران نے افغانستان کے شہریوں اورانکے مطالبات کی حمایت کااعلان کردیا

تہران(ایچ آراین ڈبلیو)اسلامی جمہوریہ ایران نے افغانستان کے شہریوں اور ان کے مطالبات کی حمایت کا اعلان کردیا۔افغانستان میں طالبان کا قبضہ ہونے کے بعد اسلامی جمہوریہ ایران کے اعلیٰ قومی سلامتی کونسل کے سیکریٹری علی شمخانی نے افغان عوام اور ان کے مطالبات کی حمایت کی ہے۔ایک نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق علی شمخانی نے کہا کہ میں نے تین برس پہلے افغاستان کا دورہ کیا تھا اور اس دورے کے دوران افغان صدر اشرف غنی کو پیغام دیا تھا کہ امریکا پر بھروسہ نہ کریں۔انہوں نے کہا کہ افغانستان میں گزشتہ بیس سالوں کے دوران جتنی تباہی و بربادی ہوئی ان سب کا ذمہ دار امریکا ہے اور افغانستان کے موجودہ حالات امریکی کارناموں کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں