پی ڈی ایم و جےیوآئی سندھ کا مثالی شرکت پر عوام سے اظہار تشکر

کراچی ( ایچ آراین ڈبلیو ) پی ڈی ایم صوبہ سندھ کے کنوینئر اور جمعیت علماء اسلام کے صوبائی سیکریٹری جنرل علامہ راشد محمود سومرو، مولانا عبد القیوم ہالیجوی، مولانا تاج محمد ناہیوں، مولانا سمیع الحق سواتی، مولانا صالح اندھڑ ودیگر ” استحکام پاکستان و حقوق سندھ جلسہ عام ” میں عوام کی تاریخی اور مثالی شرکت پر ان کا شکریہ ادا کیا ہے ۔ انہوں نے پی ڈی ایم میں شامل تمام سیاسی و مذہبی جماعتوں کی قائدین کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی نظریاتی تشخص کو برقرار رکھنے ، عوامی مسائل کے حل ، آئین کی بالادستی کیلئے سب کو ملکر آگے بڑھنا ہوگا ، قوم نے باغ جناح پر ریفرنڈم دے دیا ہے کہ سندھ کے وسائل پر ڈاکہ ڈالنے والی پیپلز پارٹی اور چور راستے سے آکر حکومت پر قابض پی ٹی آئی کا گھیراؤ کرکے ان کا بھرپور مقابلہ کیا جائے گا اب اس عوامی تحریک کا دائرہ صوبے کے ہر گاؤں تحصیل اور ضلع تک بڑھائیں گے۔۔
انہوں نے جمعیت علماء اسلام کے سندھ کے تمام اضلاع کے امراء نظماء عمومی ہرسطح کے اراکین ،کارکنان ، ہمدردوں اور عوام کو استحکام پاکستان کی بھرپور کامیابی پر مبارک دیتے ہوئے کہا کہ یہ ملک محب وطن اور اسلام پسندوں کا گڑھ تھا ہے اور انشاء اللہ ہمیشہ رہے گا ، یہاں کسی حکمران کو بیرونی ایجنڈے کی فروغ کی اجازت نہیں دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ عوام کے حقوق کی جدوجہد ہر سطح اور ہر حال میں جاری رکھیں گے عوام نے ملک کو معاشی طور پر کمزور کرنے والے حکمران ٹولے کی نیندیں اڑا دی ہیں، سلیکٹڈ حکمران نوشتہ دیوار پڑھ لیں ہم ان کے مذموم عزائم کو روکنا جانتے ہیں ، جے یوآئی رہنماؤں نے کہا کہ پی ٹی آئی اور پیپلزپارٹی پی ڈی ایم کے تاریخی اور کامیاب جلسہ عام پر بوکھلاہٹ کا شکار ہوکر اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئے ہیں ، لیکن اہم ان کا تعاقب جاری رکھیں گے۔ انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان ڈیموکریٹک موؤمنٹ کے پلیٹ فارم سے جمعیت علمائے اسلام ہرموڑ پر قوم کے امنگوں کی ترجمانی کرتی رہے گی ۔ انہوں نے جلسہ عام کہ بھرپور کوریج پر الیکٹرانک و پرنٹ میڈیا ضلعی انتظامیہ، محکمہ پولیس اور سندھ رینجر کے بھرپور تعاون کا بھی شکریہ ادا کیا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں