امریکی و غیرملکی افواج کے انخلاکے بعد افغان طالبان کوامتحان کا سامنا ہے

کابل(ایچ آراین ڈبلیو)امریکا کے نمائندہ خصوصی برائے افغان عمل رہنے والے زلمے خلیل زاد کا کہنا ہے کہ امریکی وغیرملکی افواج کے انخلا کےبعدافغان طالبان کواب امتحان کا سامنا ہے۔اپنے تازہ بیان میں زلمے خلیل نے کہا کہ افغانستان میں امریکی جنگ ختم ہو چکی ہے، امریکی انخلا کےبعداب افغانوں کےلیے فیصلے کا لمحہ ہے، افغانستان کا مستقبل افغانوں کے ہاتھ میں ہے۔قبل ازیں امریکی وزیر خارجہ انتھونی بلنکن نے پریس بریفنگ کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کے خطرے کے سائے میں انخلا کا آپریشن مکمل کیا گیا، افغانستان میں فوجی مشن ختم اور سفارتی مشن شروع ہوچکا ہے۔ایک نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ اس وقت امریکی سفارت کار افغانستان سے جا چکے ہیں، دوحہ میں امریکی سفارت کار طالبان سے رابطہ کریں گے۔ 1 لاکھ 23 ہزار سے زائد افراد کو بحفاظت افغانستان سے منتقل کیا گیا۔خیال رہے کہ افغانستان میں گزشتہ 20سال سے موجود امریکی افواج بالآخر واپس چلی گئیں، امریکی صدر جو بائیڈن نے افغانستان میں جنگ کے خاتمے کا اعلان کردیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں