سعودی پبلک پراسیکیوشن،بغیراجازت تصویربنانے پر بھاری جرمانہ ہوگا

ریاض(ایچ آراین ڈبلیو)سعودی پبلک پراسیکیوشن نے خبردار کیا ہے کہ دوسروں کی اجازت کے بغیر تصویر بنانے پر بھاری جرمانہ ہوگا۔ایک نجی ٹی وی کی رپورٹ‌کے مطابق سعودی عرب میں کسی کی رضامندی کے بغیر تصاویر یا ویڈیوز بنانا قابل مواخذہ جرم ہے، جس پر 5 لاکھ ریال تک جرمانہ ہوسکتا ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ مملکت کے تعلیمی اداروں میں طلبا کو موبائل فون رکھنے کی اجازت دی گئی ہے اور اسی کے ساتھ ہی مذکورہ انتباہ بھی جاری کیا گیا۔پبلک پراسیکیوشن نے متنبہ کیا ہے کہ موبائل کا غلط استعمال، دوسروں کی نجی زندگی میں مداخلت، دوسروں کی تشہیر کرنا، انہیں نفسیاتی اور ذہنی اذیت ونقصان پہنچانا سائبر کرائم میں شمار ہے۔یہ بھی کہا گیا کہ سرکاری و نجی اداروں، سکولوں یا عوامی مقامات میں آداب عامہ کی خلاف ورزی کرنا، دوسرے لوگوں کی تصویر یا ویڈیو کسی بھی پلیٹ فارم پر نشر کرنا بھی جرم ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں