ایکسپومیں شرکت کریں انعام پائیں،ملکی و غیرملکی افراد کیلئے خصوصی انعام

دبئی(ایچ آراین ڈبلیو)یو اے ای نے ایکسپو دو ہزار بیس میں شرکت کرنے والے ملکی و غیر ملکی افراد کے لئے خصوصی انعام کا اعلان کیا ہے۔ایک نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق دبئی میں دو سو سے زائد پویلینز کو دیکھنے آنے والے دبئی کے رہائشیوں اور بین الاقوامی وزیٹرز کو خصوصی پاسپورٹ بطور سوینیئر ملیں گے، اس کا اعلان ایک پریس ریلیز کے زریعے کیا گیا۔پریس ریلیز کے مطابق یہ پاسپورٹ نمائش میں آنے والوں کو ایک سو بیاسی روزہ ایونٹ میں زیادہ سے زیادہ پویلینز دیکھنے کی حوصلہ افزائی فراہم کرے گا اور ایکسپو کے اختتام پر انہیں اپنی یادگاروں کو سنبھالنے کا موقع بھی دے گا۔حکام نے خصوصی پاسپورٹ بطور سوینیئر دینے سے متعلق بتایا کہ انیس سو سرسٹھ میں مونٹریال میں ہونے والی عالمی نمائش میں یہ سلسلہ متعارف کرایا گیا تھا، یہ پاسپورٹ عام پاسپورٹ کی شکل جیسا ہوگا اور اس کے پچاس صفحات کے ڈیزائن اور تصویریوں کو نمائش کے تین موضوعات پویلینز ( ممکن مشن ، مواقع والا پویلین ، الف ، موبیلٹی پویلین اینڈ ٹیرا اور پائیداری پویلین ) سے آراستہ کیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں