بھارتی مغربی بنگال میں پراسراربخار،ایک اوربچی زندگی کی بازی ہارگئی

دہلی(ایچ آراین ڈبلیو)بھارتی ریاست مغربی بنگال میں پھیلے پراسرار بخار کے باعث ایک اور بچی زندگی کی بازی ہار گئی۔مغربی بنگال میں اس پراسرار بیماری کی وجہ سے مرنے والوں کی تعداد 7 ہوگئی، محکمہ صحت نے والدین کے لیے انتباہ جاری کردیا۔مالدہ ضلع کے اسپتال میں ایک اور بچی کی موت ہوئی جس کے بعد ریاست بھر میں اس پراسرار بیماری سے مرنے والوں کی تعداد سات ریکارڈ کی گئی۔ایک نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق محکمہ صحت نے والدین کو خبردار کیا ہے کہ اگر بچوں کو تین دن سے زیادہ بخار ہو تو انہیں فوری طور کو اسپتال لے جائیں تاکہ انہیں فوری طور پر طبی امداد فراہم کی جاسکے۔پراسرار مرض سے مرنے والی 6 ماہ کی بچی کی شناخت عارفہ کے نام سے ہوئی۔ قبل ازیں پانچ ماہ کی نجمہ کو بخار، سانس لینے میں دشواری اور خشک کھانسی کی وجہ سے اسپتال میں داخل کیا گیا لیکن وہ بھی جانبرہ نہ ہوسکی۔خیال رہے کہ گزشتہ 7 دنوں میں مالدہ میڈیکل کالج اور اسپتال میں اس پراسرار بیماری کی وجہ سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر اب سات ہوگئی ہے، اس بیماری کے شکار بچوں کی تعداد 135 ہے جن میں سے آٹھ کی حالت تشویش ناک ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں