روس پارلیمانی انتخابات میں پیوٹن کی پارٹی کوسبقت حاصل ہوگئی

ماسکو(ایچ آراین ڈبلیو)روس پارلیمانی انتخابات میں پیوٹن کی پارٹی کو سبقت حاصل ہو گئی ہے، جب کہ اپوزیشن کی جانب سے دھاندلی کے الزامات سامنے آئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق روس میں ہونے والے عام انتخابات میں ووٹوں کی گنتی میں حکمران ’یونائیٹڈ رشیا پارٹی‘ نے برتری حاصل کر لی، صدر ولادی میر پیوٹن کی جماعت ایک بار پھر حکومت بنانے کے لیے پُر امید ہو گئی ہے۔حکمران جماعت نے اتوار کو ووٹنگ کے اختتام کے کچھ دیر بعد ہی فتح کا اعلان کر دیا تھا، روس کے مرکزی الیکشن کمیشن کے اعداد و شمار کے مطابق اب تک 64 فی صد بیلٹ پیپرز کی گنتی کے بعد ’یونائیٹڈ رشیا پارٹی‘ 48 فی صد ووٹوں کے ساتھ سب سے آگے ہے۔ایک نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ’کمیونسٹ پارٹی آف رشیا فیڈریشن‘ 21.88 فی صد ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے، جب کہ ’لبرل ڈیموکریٹک پارٹی آف رشیا‘ نے اب تک 8.37 فی صد ووٹ حاصل کیے ہیں اور وہ تیسرے نمبر پر ہے۔دوسری طرف’اے جسٹ روس – فار ٹروتھ سوشل ڈیمو کریٹک پارٹی‘ 7.38 فی صد ووٹوں کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہے، وہیں نیو پیپلز پارٹی کو ووٹوں کی گنتی میں اب تک 6.35 فی صد ووٹ ملے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں