مملکت سے باہرگئے ہوئے غیرملکیوں کوخبردارکردیا،محکمہ پاسپورٹ

ریاض(ایچ آراین ڈبلیو)سعودی محکمہ پاسپورٹ نے چھٹیوں پر مملکت سے باہر گئے ہوئے غیرملکیوں کو متنبہ کردیا۔مملکت کے محکمہ پاسپورٹ وامیگریشن(جوازات) سے ایک تارک وطن نے آن لائن دریافت کیا کہ سال 2018 میں چھٹی پر آیا تھا بعد میں سعودی عرب واپس نہیں گیا، کیا اب جاسکتا ہوں؟۔ایک نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق جوازات نے خبردار کیا کہ خروج وعودہ ویزے پر جو تارکین وطن بیرون ممالک جائیں وہ لازمی مقررہ تاریخ پر لوٹیں بصورت دیگر انہیں تین سال کے لیے بلیک لسٹ کردیا جائے گا۔محکمہ نے بتایا کہ خروج وعودہ کا قانون واضح ہے جو تارکین اس ویزے پر جا کر مقررہ مدت میں (موجودہ کورونا حالات کے علاوہ ) واپس نہیں آتے انہیں 3 برس کےلیے مملکت میں بلیک لسٹ کر دیا جاتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں