مشرقی سوڈان میں بغاوت کی ناکام کوشش کی گئی

خرطوم(ایچ آراین ڈبلیو)ترجمان سوڈانی حکومت نے بغاوت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ مشرقی سوڈان میں بغاوت کی ناکام کوشش کی گئی۔تفصیلات کے مطابق سوڈان میں شدید معاشی بحران کے باعث ہزاروں کی تعداد میں عوام سڑکوں پر آگئے تھے جس کے بعد فوجی قیادت نے ملکی صدر عمر البشیر کا تختہ الٹ کر اقدار پر قابضہ کرلیا تھا۔فوجی بغاوت اور اقتدار کے بعد ایک اور ناکام فوجی بغاوت کی کوشش کی گئی، سازش کرنے والوں نے سرکاری میڈیا بلڈنگ پر قبضہ کرنے کی کوشش کی تھی لیکن وہ ناکام بنا دی گئی۔ایک نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ترجمان سوڈانی حکومت نے کہا کہ فوجی بغاوت کی کوشش مشرقی سوڈان میں کی گئی تاہم اب صورتحال قابو میں ہے۔ترجمان حکومت محمد الفقی سلیمان نے کہا کہ فوجی بغاوت میں ملوث افراد کے خلاف تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔عرب میڈیا کو ملنے والی اطلاعات کے مطابق میڈیکل کور یونٹ کے سامنے سے اولڈ ام درمان پل کی سمت ٹینکوں کی نقل وحرکت دیکھی گئی جس سے راستے میں رکاوٹ پیدا ہو گئی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں