ٹرک صدرنے کشمیریوں کی غیرمشروط حمایت جاری رکھنے کا اعلان کردیا

نیو یارک(ایچ آراین ڈبلیو)اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اجلاس کے دوران مسئلہ کشمیر کی گونج ، ترک صدر رجب طیب ایردوان نے کشمیریوں کی غیر مشروط حمایت جاری رکھنے کا اعلان کر دیا۔رجب طیب ایردوان نے اپنے خطاب میں کہا کہ مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے ترکی کشمیریوں کے ساتھ ہے ۔ کشمیر میں 75 سالوں سے جاری بھارتی ظلم ختم کرنے کی ضرورت ہے ۔ایک نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ حالات میں افغانستان کو عالمی برادری کے تعاون کی ضرورت ہے ۔ سماجی ڈھانچے کی پرواہ کیے بغیر افغانستان کو تنہا چھوڑ دیا گیا ۔ افغانوں کے ساتھ یک جہتی جاری رکھیں گے ۔اجلاس کے دوران امریکی صدر جوبائیڈن نے کہا کہ اسرائیل کے ساتھ تنازع کا واحد اور بہترین حل خود مختار اور جمہوری فلسطینی ریاست کا قیام ہے ۔قطر کے امیر تمیم بن حماد نے فلسطینیوں کو عالمی برادری کی ذمہ داری قرار دیا ، انہوں نے فلسطین میں اسرائیلی مظالم بند کرا کے امن یقینی بنانے کا مطالبہ کیا-

اپنا تبصرہ بھیجیں