شوہرکی جان لینے کی کوشش،بیوی نے دل میں تلخی پیدا کرلی

واشنگٹن(ایچ آراین ڈبلیو)امریکی خاتون نے نامعلوم وجوہات پر شوہر کےلیے اتنی تلخی دل میں پیدا کرلی کہ اس کی جان لینے کی سازش رچا ڈالی۔امریکی خاتون نے اپنے شوہر کیلئے نامعلوم وجوہات کی بناء پر دل اتنا زیادہ بغض پیدا کرلیا کہ اسے جان سے مارنے کا منصوبہ تیار کرلیا۔ایرن نامی خاتون اور 56 سالہ جے ڈی میک کی شادی کو 17 برس گزر گئے اور دونوں کی زندگی بہت خوشگوار گزر رہی تھی، جے ڈی جب جم آتے تو ان کی اہلیہ ایرن انہیں پروٹین شیک بناکر دیتی لیکن اتنی کثرت اور پروٹین شیک پینے کے باوجود ان کی صحت خراب ہوتی چلی یہاں تک کہ لوگ جے ڈی کو کینسر کا مریض سمجھنے لگے۔جے ڈی نے اپنا وزن (30 کلو)‌ کم ہونے، آنتوں میں سوجن، جوڑوں میں اور پیٹ میں درد اور مسلسل کمزوری محسوس ہونے پر ڈاکٹر سے رجوع کیا۔ایک نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ڈاکٹروں نے جے ڈی کا معائنہ کیا کچھ ٹیسٹ کروائے، جب ٹیسٹ رپورٹ سامنے آئی تو جے ڈی یہ دیکھ کر حیران رہ گئے کہ ان کے جسم میں کئی جسم سے آرسینک نامی زہر جارہا تھا جو ان کی بیوی پروٹین شیک میں ملاکر انہیں دیتی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں