نامعلوم افراد سرکاری دفاترکے تالے توڑکرقیمتی ریکارڈ چراکرلے گئے

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)داؤد چورنگی لانڈھی پر واقع کمپاؤنڈ میں رات کی تاریکی میں نامعلوم افراد مختلف سرکاری دفاتر (اسٹنٹ کمشنر ابراہیم حیدری, مختیار کار گڈاپ آفس , اسسٹنٹ کمشنر ریونیو ملیر, زکوۃ کونسل آفس ملیر, یوسی آفس داؤد چورنگی) کے تالے توڑ کر ان میں موجود قیمتی ریکارڈ چرا کر لے گئے -باخبر ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزمان کا اصل ہدف مختیار کار گڈاپ آفس , مختیار کار آفس ابراہیم حیدری تھا مگر اس واقعہ کو عام چوری کا رنگ دینے کے لئے مختلف غیر اہم دفاتر کے بھی تالے توڑ کر فائلوں کو ادھر ادھر پھینک دیا تھا-تھانہ قائد آباد کی نفری موقع پر موجود ہے-

اپنا تبصرہ بھیجیں