نوجوت سنگھ سدھو کانگریس پنجاب کے سربراہ کے عہدے سے مستعفی ہو گئے

امرتسر(ایچ آراین ڈبلیو)بھارتی پنجاب کے نئے وزیراعلی آنے کے بعد کانگریس کی صفوں میں ہلچل شروع ہو گئی۔ نوجوت سنگھ سدھو کانگریس پنجاب کے سربراہ کے عہدے سے مستعفی ہو گئے۔ایک نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کانگریس پارٹی کے کچھ لوگوں نے بتایا ہے کہ سدھو اس بات سے کافی مایوس ہیں کہ پنجاب کے سابق وزیراعلیٰ امریندر سنگھ کے مستعفی ہونے کے بعد ان کا نام کیوں تجویز نہیں کیا گیا تاہم بھارتی میڈیا یہ امکان بھی ظاہر کر رہا تھا کہ رواں ماہ نوجوت سنگھ سدھو کو بھارتی پنجاب کا وزیرِ اعلیٰ بنا دیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں