طالبان عارضی طورپرملک کا 1964کا آئین اپنائیں گے

کابل(ایچ آراین ڈبلیو)طالبان نے کہا ہے کہ وہ عارضی طور پر ملک کا 1964 کا آئین اپنائیں گے جس میں خواتین کو ووٹ دینے کاحق دیا گیا ہےلیکن اس میں سےایسی شقوں کو ختم کردیں گےجوشریعت سے متصادم ہیں۔طالبان کے قائم مقام وزیر انصاف نے ایک بیان میں کہا کہ عبوری حکومت نے افغانستان کے مختصر عرصے کے جمہوریت کے سنہری دور کے دوران استعمال ہونے والاآئین متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے لیکن اس کو مختصر عرصے کے لیے ترامیم کے ساتھ لاگو کیا جائے گا۔ایک نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مولوی عبدالحکیم شرعی نے کہا کہ امارت اسلامیہ سابق بادشاہ محمد ظاہر شاہ کے وقت کا آئین عارضی مدت کے لیے اپنائے گی۔انہوں نے کہا کہ اس متن میں سے جو بھی قانون شریعت اور امارت اسلامیہ کے اصولوں سے متصادم پایا جائے گا، اسے خارج کر دیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں